کمشنر کراچی اپنے حکم ناموں پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں، اسلم فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے ایک اور جاری حکم نامے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہو گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کمشنر کراچی اپنے جاری حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں شہر میں آج بھی ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں رواں دواں ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ لوگ ذہنی اذیت و کرب میں مبتلا ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات چاہتے۔

ای پیپر دی نیشن