لاڑکانہ میںپولیو مہم سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی دی گئی

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے پولیو مہم کے سلسلے میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کا کہنا ہے کہ 21 اپریل سے سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو پرامن بنانے کے لئے لاڑکانہ پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع بھر کے اندر 1087موبائل، 95 فکسڈ اور 86 ٹرانزیشن ٹیموں کے لیے سکیورٹی آرڈر جاری کردیا گیا ہے، سکیورٹی آرڈر کے مطابق لاڑکانہ پولیس کے 1200 افسران و جوانان اپنے فرائض سر انجام دیں گے جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن