سکھر، جئے شاہ ٹائون کے نو منتخب چیئرمین عزیز اللہ مغل  نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سکھر(نامہ نگار ) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جئے شاہ کے نو منتخب چیئرمین عزیز اللہ مغل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو نے حلف لیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ. بابائے شہر ارسلان شیخ ،ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی. ہال جے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا.جیالیوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی. اس موقع پر ارسلان شیخ نے جیے شاہ ٹاؤن پرانہ سکھر کی چابی بھی حوالے کی۔ عزیز اللہ مغل نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ا س پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگاٹائون کے تمام یوسیز چیئرمین وائس چیئرمین ، کونسلرز و اراکین ٹائون کونسل کی مشاورت سے ٹائون کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن