تعلیمی میدان میں سیاسی مداخلت، بیرونی و اندرونی اثر ورسوخ قابل مذمت ،فواد حنیف 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)فیڈرل تعلیمی بورڈ کو انتخابی عمل کے طریقہ کار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فیڈرل تعلیمی بورڈ میں کالج کی نشست کے لیے بورڈ آف گورنرز کے متنازعہ انتخابات جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ای ووٹنگ کے ذریعے کرانے کا ناکام تجربہ ثابت ہوا۔ تعلیمی میدان میں سیاسی مداخلت، بیرونی و اندرونی اثر رسوخ قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے نائب صدر کرنل( ر) فواد حنیف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہ تعلیم کی فراہمی اور تعلیم کی پالیسی تشکیل کا کام ماہرین تعلیم پر چھوڑنا چاہیے۔ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے انتخابات ہر قسم کے سیاسی دبائو اور اداروں کی مداخلت کے کے بغیر ہونے چاہئیں۔ ہم چئیرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام ملک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حالیہ بورڈز آف گورنرز کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابات کی نئی تاریخ دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن