راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) اے ایس پی صدر زینب ایوب کی زیر صدارت اے ایس پی صدرآفس میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، میٹنگ میں صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی،اے ایس پی صدر زینب ایوب نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، اے ایس پی صدر زینب ایوب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کی جائیں،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے ٹیکنکل سپورٹ اور پولیس ڈیجٹیل ایپس کا استعمال کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے۔