ایس پی سٹی زون خالد محمود اعوان کی آبپارہ مارکیٹ میں کھلی کچہری 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سٹی زون خالد محمود اعوان نے آبپارہ مارکیٹ میں کھلی کچہری منعقد کی اے ایس پی علی رضا اور ایس ایچ او آبپارہ عاصم غفار بھی ہمراہ تھے انجمنِ تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ جنرل سیکرٹری اختر عباسی چیئرمین شفیق عباسی اور آبپارہ یونین نے خوش آمدید کہا ۔مارکیٹ یونین نے رمضان کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کیا مارکیٹ کے دکانداروں نے درپیش مسائل بیان کئے جن پرایس پی خالد اعوان نے فوری و موثر حل کے لیے ہدایات جاری کیں ۔

ای پیپر دی نیشن