اوپن یونیورسٹی: لائبریریوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار پرقومی کنونشن 

 اسلام آباد(خصو صی ر پور ٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ''لائبریریوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار'' کے موضوع پر 6ویں قومی کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں لائبریری سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم وتحقیق سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ اس علمی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔کنونشن کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت کے لائبریریوں میں موثر انضمام، تحقیق و تعلیم میں اس کے کردار اور اس حوالے سے مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ اے آئی نہ صرف تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے بلکہ یہ لائبریریوں کو بھی زیادہ فعال، صارف دوست اور مو ثر بنا رہی ہے۔ لائبریری سائنس کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بتدریج اپنایا جائے۔ماہرین نے واضح کیا کہ اے آئی کے مو ثر استعمال کے لیے لائبریری اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت، وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور نگرانی کے جامع نظام کو یقینی بنانا ہوگا۔کنونشن سے خطاب کر نیوالو ںمیں عدنان عادل، ڈاکٹر عاصم قیوم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری سائنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد شامل تھے۔ مقررین نے اپنے تحقیقی تجربات اور بین الاقوامی رجحانات پر مبنی نتائج بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیے۔آخر میں مقررین نے کنونشن کے شاندار انعقاد پر وائس چانسلر اور انتظامی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن