صبح حکومت چھوڑنے کی د ھمکی دیکر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہونا  ایم کیو ایم کی تاریخ ہے،سریندر ولاسائی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی  نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ صبح حکومت چھوڑنے کی د ھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر  کام پر راضی ہونا ایم کیو ایم کی تاریخ ہے، خالد مقبول بتائیں کہ گذشتہ تین حکومتوں کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ ایم کیو ایم کے وزراء￿  کی کارکردگی سب سے بْری ہے، خالد مقبول صدیقی اْن سے استعیفے مانگے، کیا خالد مقبول صدیقی کے مطالبے پر ایم کیو ایم کا کوئی ایک وفاقی وزیر استعیفیٰ دیگا؟ بہتر ہے خالد مقبول صدیقی دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔  

ای پیپر دی نیشن