فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت) پریس کلب فاروق آباد کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الحاج سید مشتاق حسین شاہ‘ چوہدری شہباز احمد چھینہ‘ عابد مغل اور شہباز احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان نے نو منتخب عہدیداروںسے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر الحاج سید مشتاق حسین شاہ نے کہا کہ پریس کلب فاروق آباد کی ٹیم ایمانداری سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 143 چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ صحافت پیغمبری شعبہ ہے صحافی اپنے علاقہ کی آنکھ زبان اور کان ہوتے ہیں صحافی کے قلم سے کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے بلکہ مظلوم کی آواز بن کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ پریس کلب فاروق آباد کی تزئین و آرائش کے لیے 5 لاکھ روپیے نقد دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ تقریب میں بانی پریس کلب ملک محمد اعظم‘ سید علی معظم رضوی‘ ڈاکٹر عتیق الرحمن ‘میاں حبیب اسلام ‘ خالق ورک ‘فرمان علی مرزا ‘ملک محمد صدیق ‘ عدیل اعجاز ‘ احمد مقبول ‘ شہزاد رضوی ‘ حاجی منور انصاری ‘ طالب حسین چشتی ‘ میاں اقبال‘ ملک محمد داؤد و دیگر نے شرکت کی ۔