لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہاہے کہ پاور پلے میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے بائولرز نے جیت یقینی بنادی۔ جیمز ونس نے بہت زبردست اننگز کھیلی، جانتے تھے محمد نبی ایسی پچوں پر بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔جانتے تھے اس پچ پر گیند سپن ہوگی، پاور پلے میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے بائولرز نے جیت یقینی بنادی۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ پاور پلے میں 5 وکٹیں گر جائیں تو میچ نہیں جیت سکتے، پچھلے میچ میں بھی پاور پلے میں بہت وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اگلے میچ سے پہلے بات کریں گے غلطیوں پر کیسے قابو پائیں۔