18 ویں ترمیم پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے: سپیکر قومی اسمبلی 


 اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 19 اپریل 2010ء کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پی کے رکھا گیا۔اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل ضیاء اور جنرل مشرف دور کی تقریباً تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن