ایف پی ایس سی بورڈ اجلاس،گریڈ20 اور اوپر کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) بورڈ اجلاس کے پہلے روز گریڈ20 اور اس سے آگے کے گریڈ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا گیا ، ادارہ جاتی اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاق کے زیر انتظام سرکاری اداروں میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے زرائع کیمطابق کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کو جبری ریٹائرڈ کیا جائے گا اور ساتھ ہی دو مرتبہ دوران سروس سپرسیڈ کئے جانے والے افسران کو بھی ریٹائر تصور کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مطابق گریڈ20 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے ریٹائرمنٹ بورڈ بنادیا گیا ہے۔چیئرمین ایف پی ایس کی زیر صدارت بورڈ کااجلاس ہوا جس میں 130سے زائد آفسران کی فائلوں کی سکروٹنی کی گئی ، مختلف نوعیت کے کسیز کی فہرستیں تیار کی گئیں ، فہرستیں مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن