اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس، وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبہ سے بھی وابستہ رہے، ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گذارے، ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اجمل نیازی اپنی قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے،اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ، اللہ تعالی اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔