حکمران دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت لوٹ رہے ہیں:قاری زوار بہادر

جمبر (نامہ نگار) ملک کے حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں ۔حکمران دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت لوٹ رہے ہیں۔ ملکی خزانے میں ڈالر کی کم ترین سطح سے ایک بڑا قومی سانحہ ہو سکتا ہے۔لٹیروں،قاتلوں،بھتہ خوروں کا راج ہے اس وقت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جمعیت علماء پاکستان کے عہدیداروں اور علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اجلاس میں مولانا حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، ارشد مہر،حافظ سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،مفتی جمیل رضوی،مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی، قاری خلیل مہروی،پیر منیر قادری اور دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن