بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 21مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا منگل کو ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی06، استور منفی02، کالام، گوپس 01، مالم جبہ اورپاراچنار میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 

ای پیپر دی نیشن