رینجرز اہلکاروں کو مبینہ گاڑی سے کچلنے سے متعلق مقدمہ میں چالان پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر سے وضاحت طلب

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر کو رینجرز اہلکاروں کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچلنے سے متعلق مقدمہ میں چالان پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بھی کیس کا چالان پیش نہ کیا جاسکا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ 3 ماہ سے زیادہ کا ٹائم گزر گیا ابھی تک چالان کیوں نہیں آیا،اگلی سماعت پر تفتیشی پیش ہوکر وضاحت کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔ملزم ہاشم عباسی کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن