لاہور(نیوز رپورٹر) سابق سینئر صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے پی ٹی ائی کی قومی سلامتی کمیٹی کے پارلیمانی اجلاس میں عدم شرکت کو قابل افسوس قرار دیتے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کیخلاف پارلیمنٹ کے متفقہ موقف کو سبوتاژ کیا ہے،ان کا یہ عمل طالبان ، خوارج اور دہشت گردوں سے ہمدردی کے مترادف ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ ثابت ہوا کہ اس گروہ کی وابستگی ملک سے نہیں فرد واحد سے ہے،اہم قومی ایشوز پر اپنے جماعتی مفادات کو پس پشت رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مذید کہا کہ قومی مفاد پر سیاسی مخالفت کو ترجیح دینے والوں کا گھناؤنا چہرہ قوم نے دیکھ لیا۔