پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کا چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے بہتر ایس اوپیز کا مطالبہ

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان میں چینی پیشہ ور افراد کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بہتر ایس او پیز کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ پی سی جے سی سی آئی کے نائب صدر ظفر اقبال نے گزشتہ روز ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل سے پاکستان میں مقیم اورورکر چینی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب معیاری آپریٹنگ پروسیجرز میں کچھ ترامیم کرے۔

ای پیپر دی نیشن