موڑ کھنڈا:خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سحروافطارجاری

موڑکھنڈا(نامہ نگار)مخلوق سے بھلائی اللہ تک رسائی کے راستے پر چلتے ہوئے خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن موڑکھنڈا گزشتہ چار دہائیوں سے علاقہ بھر میں صحت،دینی اور دنیاوی تعلیم کے شعبہ میں خدمت خلق میں مصروف عمل ہے۔فاؤنڈیشن کے  زیر انتظام مریم بیگم آ ئی ہسپتال اور زچہ بچہ کیلئے گائنی ہسپتال سے اب تک ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں۔رمضان المبا ر ک میں بھی خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے فاؤنڈیشن کے بانی خواجہ نورالزمان اویسی نے میڈیا نما ئند گا ن کو بتایا کہ مخلوق خدا کی خدمت کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے روزانہ کی بنیاد پر وسیع سحری اور افطاری کا اہتمام بھی جاری وساری ہے۔اس سال بھی روزانہ سینکڑوں افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔سحری کیلئے پارسل کا انتظام کیا گیا ہے جہاں سے مستحق افراد اپنے اہل خانہ کیلئے بھی سحری حاصل کرتے ہیںاور یہ سب کچھ مخیر افراد کے تعاون سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن