لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کیلئے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے سٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کیساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کیساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی دنیا فن ہے۔ شائقین جس ٹیم کو پسند کرتے ہیں اس کو سپورٹ کریں۔