سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لئے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا استقبال کرینگے جس میں سیاسی مستقبل کےحوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کی تجویز سربراہی اجلاس میں پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ اجلاس وزیراعظم شہزاد شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جہاں اتحادی جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائیگا۔