مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے:وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ(سبی)سیکشن پراور پیروکنری کے درمیان چلتی ہوئی ٹرین کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے رونما ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت کی ہے ، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بارودی مواد پھٹنے سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں واقعہ میں پانچ مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی ریلیف ٹرین اور ریسکیو ٹرک موقع پر پہنچ چکے ہیں جلد ریلیف کا کام مکمل کرکے ٹریک کو بحال کردیا جائے گا ، اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اور انسانی جانوں سے کھیلنا ایک بزدلانہ عمل ہے اس طرح کے واقعات کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور واقعہ میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن