دشمن کے ایجنٹوں کا عبرت ناک  انجام ہوگا‘ اسلم خان فاروقی

کراچی (نیوزرپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئر مین محمد اسلم خان فاروقی نے  کہا ہے کہ  پاک فوج دشمن کا غرور خاک میں ملارہی ہے لیکن بعض نام نہاد سیاسی عناصر جو پاک فوج کو بدنام کرنے کی مہم چلارہے ہیں اور دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کرر ہے ہیں ان ملک دشمنوں کا عبرت ناک انجام ہوگا ۔دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاک فوج کا شمار ہونے پرمسلح افواج اور قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کا لوہا منواکر شامل ہوئی ہے جو قوم کے لئے نہایت باعث مسرت اور فخر کی بات ہے وہ پاک کالونی میں محب چوک بڑابورڈ پر پاک فوج یک جہتی کیمپ کی تیاری کا جائزہ لینے کے دوران وہاں سول سوسائٹی کے معزز افراد سے بات چیت کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح ا فواج کو سیلوٹ کرنا چاہئے اس کے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے سلامتی و بقا کے خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن