پی ایس ایکس 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار 795 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروبار کا مسلسل تیسرا منفی دن رہا۔ آج 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی ہوشربا کمی ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 4 ہزار 795 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پر آگیا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 937 رہی

حصص بازار میں آج ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 56 ارب روپے رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 541 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 603 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ دو روز میں انڈیکس 8 ہزار 585 پوائنٹس گرا ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس کی گراوٹ 3790 پوائنٹس تھی

ای پیپر دی نیشن