کرک (نیٹ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں خواتین نے گیس کی بندش کے خلاف پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ خواتین نے گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا اور پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر نکال دیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی تک انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔