اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں تین گھروں کے تالے توڑ کر چور صفایا کر گئے تین تھانوں کی حدود میں سٹریٹ کریمنلز شہریوں کو سر عام لوٹتے رہے چھ تھانوں کی حدود میں چور موٹر سائیکل لے اڑے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، الیکٹرونکس کی اشیا چوری کر لی گئیں تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں گھر سے نقدی، سونا ، دیگر سامان چوری کر لیا گیا تھانہ کھنہ کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں دومسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہری سے نقدی ، موبائل فون چھین لئے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں گھر کے تالے توڑکر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا جبکہ اسی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے راہگیر سے اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل فون اور دیگر چیزیں چھین لیں تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ ہمک، تھانہ شہزاد ٹائون ، تھانہ رمنا، تھانہ سنگجانی، تھانہ شالیمار کے علاقوں سے 6 عدد موٹر سائیکل چوری ہوگئے .