ٹی ایچ کیو مری میں ہفتہ آگاہی غذائیت کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا 

 مری( بیو رورپو رٹ ) ٹی ایچ کیو مری میں ہفتہ آگاہی غذائیت کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا، جنرل سیکرٹری ن لیگ ضلع مری حق نواز عباسی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حق نواز عباسی نے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت مریضوں کو تمام سہولیات مہیا کرنے کے احکا مات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے حق نواز عباسی کو نئی ڈائلیسز اور سی ٹی سکین مشین کا معائینہ بھی کروایا گیا جبکہ تمام مریضوں کے پاس جا کر انکی عیادت کی اور سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ مریضوں نے علاج تسلی بخش قرار دیا اور بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے دورے کے بعد مفت ادوایات بھی مل رہی ہیں تاہم نرسنگ سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے۔جنرل سیکریٹری حق نواز عباسی نے یقین دلوایا کہ سینیر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری راجہ اسامہ سرور کو سول ہسپتال میں سٹاف کی قلت کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور جلد ہی سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن