فتح جنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،حاجی امیر افضل خان ڈرائیور سمیت قتل

 فتح جنگ(نامہ نگار) تھانہ فتح جنگ کے گاں تھٹی گجراں بدڑا گاں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیری وین پر فائرنگ کر۔ دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار رتوال گاں کے رہائشی حاجی امیر افضل ولد غلام محمد خان المعروف بابو خان حکیم اور ان کا۔ ڈرائیورخالق محمد ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں نعشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا ضابطے کی کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں مقتول بابو خان حکیم بے ضرر اور انتہائی خدا ترس شخص تھے اور حکمت میں نمایاں مقام رکھتے تھے وہ مریضوں کا فی سبیل اللہ علاج کرتے اور مفت ادویات فراہم کرتے مقتول کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں رات گئے آبائی گاں رتوال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن