گوجرخان( عامروزیرملک)چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا ہے کہ مسہ کسوال گوجرخان ڈرائی پورٹ کے لیے آئیڈ یل مقام ہے، رنگ روڈ پراجیکٹ سے منا سب فا صلے پر ہونے اور ریلوے اسٹیشن کی موجودگی میں مسہ کسوال ڈرائی پورٹ منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا ااظہار راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے اس حو لے سے مسہ کسوال میں منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاسہیل الطاف کہا کہ ،اس مقصد کو تکمیل سے ہمکنار کرنے کو ترجیح بنا لیں جس کے لئے چیمبر آف کامرس راولپنڈی گوجرخان کے عوام سے ایک قدم آگے ہوگا اور انڈسٹری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ روزگار کے مواقع میسر آئیں اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری اسی وقت ممکن ہوگی جب یہاں کا انویسٹر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ہم مسہ کسوال گوجرخان کے لوگوں کو صنعتی و تجارتی مرکز میں پارٹنر بنائیں گے تاکہ مقامی لوگ معاشی طور پر مضبوط ہوں اور علاقہ میں خوشحالی آئے برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز قمر کیانی کی طرف سے تقریب کا انعقاد انتہائی موزوں وقت پر ہوا ہے اور انہوں نے اپنے علاقے کی مٹی سے پیار کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مسہ کسوال صنعتی و تجارتی مرکز بنانے کے لیے جو قدم اٹھایا ہے وہ خوش آئند ہے سوچ کی تبدیلی کے سفر کا جو ویژن انہوں نیدیا ہے وہ گوجرخان کے بخت بدل دے گا نیو ورلڈ آرڈر یہی ہے کہ ہم نے اپنے بل بوتے پر کچھ بننا ہے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے گروپ لیڈر سہیل الطاف گزشتہ روز برگیڈیئر اعجاز قمر کیانی کی طرف سے سجائی گئی ایک شاندار تقریب جس کا مقصد گوجرخان بالخصوص مسہ کسوال میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس راولپنڈی اور عنایت قمر میموریل ٹرسٹ کی مشترکہ کاوش سے مسہ کیسوال میں معاشی زون میں جلد تبدیل ہو گا خوشحالی علاقہ کے عوام کا حق ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت نے خطے کی موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور صنعتی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا،ڈائریکٹر AIC اور سابقہ اسٹیشن کمانڈر، اعجاز قمر کیانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے صنعتی ترقی کے نئے راستے اور مواقع اجاگر کیے، اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ہم اجتماعی عزم، یقین اور حکمتِ عملی سے کام لیں تو گوجرخان کو ایک صنعتی مرکز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جہاں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ تجویز کردہ ڈرائی پورٹ سرمایہ کاری میں حائل بڑی رکاوٹ یعنی زمین کی بلند قیمتوں جیسے مسائل کا مثر حل پیش کرے گا۔تقریب سے گوجرخان کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ احتشام الطاف نے بھی خطاب کیا تقریب میں سجاد سرور کیانی، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدور ندیم رف۔ اسد مشہدی۔ صبور ملک۔ ثاقب رفیق اورایگزیکٹو کمیٹی ممبران، انجمن تاجران گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد، جوائنٹ سیکرٹری تیمور وارثی، ملک محبوب، شاہد قریشی، شیخ عامر، پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال، نصیر چشتی، شہزادہ ارباب اعجاز،قمر شہزاد، نصیر بھٹی، چوہدری محمود صادق، سمیت مقامی ممتاز صنعتکاروں، کاروباری رہنماں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے اختتام پربرگیڈیئر اعجاز قمر کیانی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔