پشاور (نیٹ نیوز) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہمارے پاس صرف معدنیات ہیں، جس پر بھی یہ قابض ہونا چاہتے ہیں۔ ہم اس ایکٹ کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ اپنے صوبے کے وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دے سکتے۔