آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی :اسد قیصر 

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، جعلی حکومت کو بچانے کیلئے تمام آئینی وانسانی اقدار کو روندا جارہا ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان  میں کہا کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان، دیگر سینئر رہنماں اور چیئرمین عمران خان کی بہنوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینا قابلِ مذمت ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال سیاسی انتقام کے لیے کیا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران  فارم 47  کی جعلی حکومت کو بچانے کے لیے تمام آئینی و انسانی اقدار کو روندنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ملاقات سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن