پاکستان سپر لیگ ‘پشاور زلمی‘ملتان سلطانز آج پنڈی میں مد مقابل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ آج پشاور زلمی  اور ملتان سلطانز   راولپنڈی  میں مدمقابل ہونگی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو ۔ پشاور زلمی کوبابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں الزاری جوزف ،لیوک ووڈ،مچل اوون، جارج لنڈے،صائم ایوب،عبد الصمد،محمد نبی،علی رضا،عارف یعقوب اور محمد حارث شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کرینگے، دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل،ڈیوڈ ویلی،شائی ہوپ،کرس جارڈن،محمد حسنین،اسامہ میر،عثمان خان،افتخار احمد اور کامران غلام شامل ہیں۔ میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن