لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کا ملتان سٹیڈیم میں دوسرا ٹریننگ سیشن ہوا۔ ٹریننگ سیشن میں قلندرز کے پورے سکواڈ نے حصہ لیا۔ہر سکواڈ ممبر نے بھرپور فیلڈنگ، بیٹنگ اور بائولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے ، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔لاہور قلندرز 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلیں گے۔