نووا گروپ کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیلز نیٹ ورک کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 

لاہور(کامرس رپورٹر)نووا گروپ 1976 سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کا ایک اہم اور بڑا نام ہے، نے باضابطہ طور پر ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیاہے جو ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور قابل اعتماد سیلز نیٹ ورکس میں سے ایک کی بنیاد رکھنے کیلئے ایک سٹریٹجک اقدام ہے۔ حالیہ معاشی عدم استحکام اور مہنگائی نے رئیل سٹیٹ پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضل اسے ایک اہم  موقعہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ’’ہمیں یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں رئیل سٹیٹ کی تعمیر نو کا تصور پیش کیا جائے۔ ہم طویل مدتی استحکام کیلئے دوبارہ حکمت عملی بنا رہے ہیں‘‘۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نووا سٹی، پشاور ڈویڑن میں نووا سٹی اور لاہور کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمارے کراؤن جیول نووا ون کا دوبارہ آغاز اس سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ اس پیشکش کا مقصد مارکیٹ کی بحالی میں اعتماد کو بحال کرنا اور اعتماد کو بڑھانا ہے۔ نووا گروپ مقامی مہارت اور متعدد بین الاقوامی تعاون کے امتزاج کے ذریعے ان منصوبوں کی ترقی اور بروقت فراہمی کو تیز رفتاری سے ٹریک کرنے کیلئے تیار ہے جو اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں۔ اس اہم تحریک کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھنے والے ڈیلرز اور ریٹیلرز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ابھی رجسٹر ہوں اور پاکستان میں رئیل سٹیٹ کے مستقبل کو نئی شکل دینے میں اہم کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن