شہر کی خوبصورتی ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے: نوید حیدر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی واضح ہدایات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں کو خوبصورت اور کشادہ بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشن کئے جارہے ہیں اورڈویژن کے تمام اضلاع میں شہر کی گلیوں اور محلوں میں صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ کو کمشنر آفس میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن