قلعہ دیدار سنگھ+ ایمن آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج کی بہادری کے پوری دنیاں میں چرچے حق کی فتح ہے یہ باتیں یوم تشکر کے موقع پر مسلم لیگی رہنما سابقہ ایم این اے مدثر قیوم ناہرا ،ایم این اے چوہدری ذوالفقار بھنڈر ،ایم این اے اظہر قیوم ناہرا ،چوہدری قیصر اقبال سندھو ،ایم پی اے اور سابقہ صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے یوم تشکر کے موقع پر نامہ نگار نوائے وقت سے دوران ملاقات کہیں۔علاوہ ازیںقائد ناہرا گروپ وسابق ایم این اے حاجی مدثرقیوم ناہرا،ممبر قومی اسمبلی81چوہدری اظہر قیوم ناہرا،سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری مظہر قیوم ناہرا،چیئرمین نزوا ملک شفاقت علی،صدر مسلم لیگ(ن)ترکیہ میر ابرار احمد بٹ،سابق اْمیدوار پی پی 70حماد بٹو ڈار،صدر انجمن صحافیاں نوکھرچوہدری صداقت چاند چہل نے کہابھارت سے تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمارے شاہینوں نے دشمن ملک بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا۔جس پر پوری قوم کو فخر ہے اور رہے گا۔