شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی وریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت فی الوقت خاموش تو ضرورت ہے مگر مستقبل میں دوبارہ جنگ ہو سکتی ہے اگر بھارت دوبارہ جنگ کی طرف گیا تو اسے خوفناک جواب دیا جائیگا دنیا کی تاریخ میں پانچ کلاسک جنگیں ہوئی جن کو سٹڈی کے طور پر دیکھا گیا آج دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے چار گھنٹوں میں کیا کر دیا ہے بھارت اسرائیل کا گھٹ جوڑ ہے تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ بانی تحریک انصاف کیساتھ بیٹھک ہوسکتی ہے مگر وہ سیاست کی بجائے کسی اور سے بات چیت کے خواہشمند ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل پولیس مرکز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیاوفاقی وزیر رانا تنویر حسین مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر رانا خلیل احمد گادھی کے گھر بھی گئے جہاں پر انکی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر رانا احمد عتیق انور، پیر اشر ف رسول ، عطیہ افتخار بیگ،چودھری شہباز احمد ، طارق محمودڈوگر، آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل ، ڈی پی او بلال ظفر شیخ ، رانا غلام عباس ، شاہزیب احمد، بینش قمر ڈار ، حاجی عبدالحمید رحمانی ،افتخار احمد بیگ ودیگربھی موجودتھے ۔