اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے منظوری دے دی، کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق کردی، جسٹس شاہد مبین، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس راجہ شاہد محمو د عباسی، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو مستقل کر دیا جب کہ کمیٹی نے جسٹس ارم سجاد گل کو بطور جج کنفرم نہ کرنے کی سفارش کے حوالے سے پاکستان جوڈیشل کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے کیسپر نظر ثانی کرے اور وجوہات سے کمیٹی کو آگاہ کرے۔ بدھ کو اعلی عدالتوں میں ججز تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چوہدری محمود بشیر ورک کی صدارت میں ہوا۔