لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو 24/7 ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 19 ہزار 685 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 16 ہزار 285 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 1972 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی اور 7 ہزار 265 افراد نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔