پاناما میں ملک گیر بلیک آئوٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ، پانی کی سپلائی معطل

  پاناما سٹی(آئی این پی )وسطی امریکہ کے ملک پاناما میں رات گئے بجلی کے ملک گیر بلیک آئوٹ کے بعد حکام بجلی کی بحا لی کیلئے کوشاں ہیں ۔ یہ بلیک آئوٹ آدھی رات سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوا جب ایک نجی جنریٹر کو نقصان پہنچا، جس کی تصدیق صدر ہوزے رال مولینو نے کی ہے۔  غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پینے کے پانی تک رسائی بھی متاثر ہوئی، کیونکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کام نہیں کر سکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایکوڈکٹس اینڈ سیورز (IDAAN) نے تصدیق کی کہ پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ صدر مولینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاناما سٹی کے جنوب مغرب میں واقع ایک تنصیب میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس واقعے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن