ایف پی ایس سی میں سی ایس ایس ودیگر امتحانات کی درجنوں درخواستیں التواء کا شکار

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں سی ایس ایس ودیگر امتحانات دینے والوں کی درجنوں درخواستیں التواء کا شکار ، درخواستوں کے فیصلوں کلیئرنس لیٹر نہ ملنے پر متعدد افراد گورنمنٹ سروس کی حدعمر سے تجاوز کرگئے، کمیشن کے تاخیری حربوں نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنادیانوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کمیشن میں شکایت درج کروانے والوں نے بتایا کہ فون پر کوئی درست جواب نہیں دیا جاتا اور ہی نہ کوئی معلومات دیتا ہے ، ویب سائٹ پر رجوع کرنے کے لیے کہا جاتا جبکہ وہاں بھی کوئی خاظر خواہ جوابات نہیں دیئے جاتے حیلے بہانے کیے جاتے انتظار کرنے کا کہا جاتا کہ معاملہ انڈر پراسس ہے ۔قوائدو ضوابط کے مطابق ایف پی ایس سی شکایات پردو ہفتوں میں فیصلہ کا پابندہے ۔عامر ندیم ، تنویر ملک ، طارق محمود ، نوشین ، صباء کنول ودیگر شکایت درج کرانے والوں میں کچھ کا کہنا تھا کہ ان کی درخواستیں(شکایات )دو تین سالوں سے کمیشن میں زیر التواء کا شکار ہیںمگر ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ان کا کیئر تباہ ہوکر رہ گیا ہے ، شکائتی درخواستوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹیاں کام کرتی ہیں جس کا ایک سربراہ اور باقی ممبرز ہوتے ہیں جنرل ، امتحانات ، ودیگر کے حوالے سے الگ الگ کمیٹیاں قائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن