مری (نامہ نگار خصوصی) مری میں طویل خشک سالی کے نتیجے قدرتی چشمے بھی خشک ہوگئے ،اس طرح شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے ۔ایسے میں عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس کر رہ گئے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ایسے میں دریائے جہلم کے چھپریاں کے مقام سے اربوں روپے سے شروع کیئے جانے والے ادھورے ’’ بلک واٹر سپلائی اسکیم‘‘ کی بحالی کیلئے وزیراعلی پنجاب سے خصوسی اپیل کی ہے تا کہ اس ادھورے منصوبے کو کمل کیا جائے جس کی تکمیل سے نہ صرف ضلع مری میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے بلکہ وہاں سے وافر مقدار میں آنے والے پانی کو بغیر کسی اضافی توانائی کے اسلام آباد تک بھی پہنچایا کر اس پانی کے اخراجات میں نمایاں کی کی جا سکتی ہے ۔