شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف باصلاحیت لیڈر جو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوئی ہیں۔ پنجاب کے عوا م کو مریم نواز کی صورت میں بہترین قیادت میسر آئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل وقت سے ہمیشہ (ن) لیگ نے نکالا اور اب موجودہ حالات میں بھی بہتری یہی جماعت لائے گی۔ وزیر اعظم اتحادی حکومت کو بہترین انداز میں چلارہے ہیں۔