اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا ایک اور دور شروع ہو گیااس بار انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی افسران کی ترقی کردی گئی۔6 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے سفارشات انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ارسال کردی ہیں۔ڈی ایس پی بننے والے افسران نے شب و روز محنت کرکے خدمت خلق کی اعلی مثال قائم کرنے کا عہد کیا