اسلام آباد (خبرنگار)وزارت مذہبی امورنے پرائیویٹ حج کمپنیز کے لئے خصوصی ہدایت جاری کر دیں وزارت نے کہا ہے کہ کمپنیز 18اپریل تک عازمین حج وسروس پرووائیڈرز کے ویزا اجرا کو یقینی بنائیں امسال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت صرف 23620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گیسروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی یے کمپنیز کو عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔