اسلام آباد(نمائندہ خصو صی) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے عالمی یومِ ہیموفیلیا کے موقع پر سْندس فاؤنڈیشن اور بیت المال کے اشتراک سے چلنے والے تھلیسیمیا کا دورہ کیا اور تھلیسمیا کے بچے اور ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات - تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کی موروثی بیماریوں جیسے ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا سے نمٹنے کے لیے حکومتی عزم واضح اور پائیدار ہے، اور اس مشن میں حکومت فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بیت المال اور سْندس فاؤنڈیشن کی شراکت ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے، جس کے تحت اسلام آباد سینٹر میں سینکڑوں مریضوں کو نہ صرف مفت طبی سہولیات بلکہ تعلیم، تربیت اور سفری معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ مجھے بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس تھلیسیمیا سینٹر, جہاں ہم آج اکٹھا ہوئے ہیں, کا افتتاح مرحومہ بیگم کلثوم نواز نے کیا جو حکومت کی صحت کے حوالے سے کاوشوں کا عکاسی ہے ۔