یورپی یونین وفد کی ملاقات، جمہوریت مستحکم ہو رہی: ملک احمد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر ملک محمد احمد خان سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی اسمبلی چمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کاعالمی سطح پر کردار قابل تحسین ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، جمہوریت کا تسلسل قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے یورپین وفد کو پنجاب اسمبلی کے کمیٹی سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ یورپی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کا اعتراف کیااور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو امن و ترقی کی بنیاد قرار دیا۔یورپین وفد کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک ثابت قدم قوم ہے،ہر مشکل وقت میں تحمل اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یورپی یونین جمہوریت کے فروغ اظہارِ رائے کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن