مظفر آباد (آئی این پی )آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کرنل وقار نورنے آئی جی پولیس آزادکشمیر کے ہمراہ مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ان دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی۔