لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(تمغہ امتیاز) نے گزشتہ روز راوی کیمپس پتو کی میں دور حا ضر کی جدید سہو لیات سے آرا ستہ ایوئین ریسرچ ٹریننگ سینٹر (آرٹس سنٹر)کا افتتا ح کیا جس کا مقصد جدید سائنٹفک نالج کے ذریعے پولٹری سائنس کے شعبہ میں مستقبل کی تحقیقی سر گرمیو ں کو فرو غ دینا تھا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،پروفیسر ڈاکٹرصا ئمہ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید، سجاد حیدر سمیت افسران کی بڑی تعداداس مو قع پر مو جود تھی۔