لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر میں آئی ٹی سسٹم کے ذریعہ پیپر لیس ڈاک کی ترسیل کا نظام شروع کر دیا گیاہے۔سی ٹی او لاہوراطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز کو سی ٹی او آفس سے منسلک کر دیا گیا تاکہ پیپر لیس نظام کو مربوط بنایا جائے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت کی بچت سب سے اہم ہے۔آئی ٹی کے استعمال سے آپ کم وقت میں زیادہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔اے آئی کے دور میں سمارٹ ورکنگ سے اہلیت میں اضافہ ممکن ہے۔تمام سٹاف کو آئی ٹی کے کورسز بھی کروائے جائیں گے، تاکہ وہ آئی ٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ ڈاک کے ای سسٹم سے آسان ڈیش بورڈ تمام سٹاف کیلئے ڈاک کی ترسیل کو آسان بنائیگا۔انہوںنے تمام سٹاف کو نئے آئی ٹی سسٹم سے آگاہی کیلئے 3 دن کی ورکشاپ میں شمولیت کا حکم بھی دیاہے۔